18 جون، 2018، 5:31 PM

کشمیر میں مزید 2 علیحدگی پسند ہلاک

کشمیر میں مزید 2 علیحدگی پسند ہلاک

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں ہندوستانی فوج کے آپریشن کے دوران مزید دو علیحدگی پسند ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں ہندوستانی  فوج کے آپریشن کے دوران  مزید دو علیحدگی پسند ہلاک ہوگئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق ہندوستانی فوج نے آج کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں فائرنگ کر کے دو علیحدگی پسندوں کو ہلاک کردیا۔ ہندوستانی فوج نے دعوی کیا ہے کہ پیرا کمانڈوز اور بھارتی فضائیہ نے آج صبح ضلع بانڈی پورہ میں سرچ آپریشن کیا جس کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 6 فوجی اہلکار زخمی ہوئے۔ زخمی ہونے والوں میں بھارتی فوج کے ایک کمانڈنگ آفیسر بھی شامل ہیں۔ اس آپریشن کا آغاز رواں ماہ کی 9 تاریخ کو ہوا تھا۔ فوج کے مطابق اس آپریشن میں مزید 2 علیحدگی پسند مارے گئے ہیں۔

News ID 1881508

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha